”اس خاتون کو وزارت سپورٹس میں جگہ دی جائے کیونکہ ۔۔“ چیف جسٹس نے یہ حکم کس معروف خاتون کیلئے دیا ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آ بادچیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ سابق ڈی جی نیب عالیہ رشید کو سپورٹس کی وزارت میں جگہ دیں ، نیب عالیہ رشید کو اکاموڈیٹ کرے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی نیب عالیہ رشید تقرری کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ رشید سپورٹس لیڈی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ، ریاست کو کچھ نہ کچھ تو خیال کرنا چاہیے ۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ عالیہ رشید کو سپورٹس کی وزارت میں جگہ دیں اور اگر وہ پینشن پر راضی ہیں تو یہ بھی درست ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے نیب کو عالیہ رشید کو اکاموڈیٹ کرنے حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے ملتوی کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں