جہانگیر ترین کی جگہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری بننے والے ارشد داد کا کرکٹر جاوید میاں داد سے کیا رشتہ ہے؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ارشد داد کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔ ارشد داد کا تعلق گجرات سے ہے اور ان کی کرکٹر جاوید میاں داد سے کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔

ارشد داد کو پیر کے روز عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ارشد داد پی ٹی آئی کے بانی اراکین میں شمار کیے جاتے ہیں ، الیکشن 2018 کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر انہوں نے ریویو کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی کام کیا تھا،وہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ملیکہ بخاری کے چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کے وزیر اعظم کا مشیر بنائے جانے کی افواہوں کی روشنی میں تحریک انصاف کے ایک کارکن نے وقت سے پہلے ہی نئی غلط فہمی پیدا ہونے سے پہلے ہی دور کردی۔ چونکہ ارشد کے نام میں بھی اسی طرح ’داد‘ آتا ہے جس طرح عمران خان کے دوست سابق کرکٹر جاوید میاں داد کے نام میں آتا ہے تو اس لیے تحریک انصاف کے اس کارکن عبداللہ وڑائچ کو خدشہ تھا کہ کہیں لوگ انہیں آپس میں بھائی نہ بنادیں اس لیے انہوں نے پہلے ہی ایسی کسی بھی رشتہ داری کی تردید کردی۔

خیال رہے کہ جاوید میاں داد کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ ارشد داد گجرات سے ہیں اس لیے ناموں میں مماثلت کے باوجود بھائی بندی ذرا مشکل ہی لگتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں