پی ایس ایل 4 کا ڈرافٹ تیار مگر عمر اکمل کو کس کیٹیگری میں رکھا گیا ہے؟ قومی کرکٹر کیلئے اب تک کی افسوسناک ترین خبر آ گئی

لاہور ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل قومی ٹیم سے تو باہر تھے ہی مگر اب انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ فہرست سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران وسیم حیدروجاہت اللہ واسطی اور ہیڈ آف پلیئر ایگزیکیوشن عمران احمد خان نے 28 سالہ عمر اکمل کو فہرست میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ ان کیخلاف جاری سپاٹ فکسنگ تحقیقات کے باعث کیا۔ عمر اکمل نے ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دو گیندیں روکنے کے عوض رقم دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک مرتبہ دو گیندیں روکنے کیلئے دو لاکھ ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی جبکہ میچ نہ کھیلنے کی صورت میں بھی رقم دینے کا کہا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن کوڈ 2.4.4 اور 2.4.5 کے تحت تمام کھلاڑی ایسی کسی بھی پیشکش کے بارے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں کم از کم پانچ سال کی سزا دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں