2018 کا ٹی10 ایڈیشن 23 نومبر سے شروع ہوگا

کراچی ٹی 10لیگ ا نتظامیہ نے کہاہے کہ ٹی10 لیگ کو آئی سی سی سے کلیئرنس مل چکی ہے،ٹی10 لیگ کا انعقاد امارات کرکٹ بورڈ کی منظوری سے کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیونیوز“ کے مطابق ٹی ٹین لیگ انتظامیہ نے کہاکہ2018 کا ٹی10 ایڈیشن 23 نومبر سے شروع ہوگا،ٹی10لیگ کو شفاف بنانے کیلئے پہلے سے بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں،ٹی10لیگ کاسی ای اومقررکیاگیاہے،نئی گورننگ کونسل بھی بنادی گئی ہے،کرپشن روکنے کیلئے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی خدمات لی ہیں،روشن ماہنامہ ٹیکنکل کمیٹی کے سربراہ ہیں،اور لیگ میں امپائرز آئی سی سی کے امپائرزہونگے،میچز کے بعد کی پارٹیز میں کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی لگادی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں