pm imran khan

وزیر اعظم 10 اکتوبر کو اہم منصوبے کا افتتاح کریں گے

(اسلام آباد سحر نیوز 08 اکتوبر 2018)
حکومت کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم 10 اکتوبر کو افتتاح کریں گے
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق عمران خان کی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،وزیراعظم عمران خان 10 اکتوبر کو 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، حکومت نے “اپنا گھر اتھارٹی” کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 10 اکتوبر سے ہی رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا اور عوام کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ذمہ داری نادرا کو دی جائے گی، رجسٹریشن کا مطلب مکانوں کی الاٹمنٹ نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا پتا لگانا ہوگا اور اپنا گھر اتھارٹی ہر شہر میں سستے گھروں کی ضروریات اور جگہ کی نشاندہی کرے گی، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں نجی شعبے کو شفاف بنیادوں پر شامل کیا جائے گا جب کہ اس منصوبے کو 5 سال میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ٹاسک فورس قائم کی تھی جب کہ گزشتہ اجلاس میں 50 لاکھ گھر منصوبے پر کمیٹی کو آئندہ دو ہفتوں میں حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں