احسان مانی

احسان مانی کا بڑا اعلان کرکٹ کے مداح جوم اٹھے

تین سال میں مکمل پی ایس ایل پاکستان لے آئیں گے، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ 3 سال میں مکمل پی ایس ایل پاکستان لے آئیں گے۔
احسان مانی نے کہا کہ آئندہ برس کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں میں اس حوالے سے کوئی سے کوئی دعویٰ نہیں کرنا چاہتا، البتہ پی ایس ایل کے 8 میچز ہونے ہیں، کراچی فائنل سمیت چار میچز کی میزبانی کرے گا، اتنے ہی مقابلے لاہور میں ہوںگے، ہمارا ارادہ ہے کہ تین سال میں پوری لیگ ملک میں واپس لے آئیں۔ یہ خبر سنتے ہی کرکٹ کے مداح کوشیسے جھوم اٹھے،چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل آڈٹ پر آڈیٹرز جنرل آف پاکستان کے اعتراضات پر جواب جمع کرا دیا تھا، اس میں پھر کچھ چیزوں کی وضاحتیں طلب کی گئی ہیں، اس حوالے سے کام ہو رہا ہے، ہم سے معلومات مانگی گئی ہیں جو دیدیں گے، پھر دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں