islamabad high court

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیرصدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعینات پر فیصلہ سنا دیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کی،درخواست حسن مان ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی جس میں درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ علی جہانگیرسول سرونٹ نہیں تعیناتی قانون کے مطابق نہیں، علی جہانگیر کےخلاف نیب ریفرنس بھی چل رہا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے یہ سیاسی تعیناتیاں ہیں وزیراعظم کسی کو بھی تعینات کرسکتا ہے، قانون بتائیں سول سرونٹ کے علاوہ سفیر تعینات نہیں ہوسکتا، یہ ایگزیکٹیو کا اختیار ہے جو وہ کر سکتے ہیں، چیف ایگزیکٹیو نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی لگایا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دی سکتی، نئی حکومت آئی ہے وہ ہی اس معاملے کو دیکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں