shabaz sharif

مشرف دور سے زیادہ کڑا اورکٹھن وقت نہیں ہے، شہباز شریف (Shahbaz Sharif)

(shabaz sharif)
لاہور(سحر نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف (Shahbaz Sharif)نے کہا ہے کہ مشرف دور سے زیادہ کڑا کٹھن وقت نہیں ہے، گھبرانے کی ضرروت نہیں، آپ لوگوں کو فخرہونا چاہیے مجھ پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف(Shahbaz Sharif) سے ان کے اہلخانہ نے نیب جیل میں جا کر ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں شہبازشریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز، بیٹے حمزہ شہباز، سلمان شہباز، بیٹی، بہوئیں اور نواسیاں شامل تھیں۔
سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں عباس شریف کے دونوں صاحبزادے بھی موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف(Shahbaz Sharif) نے اپنے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کوتسلی دی کہ آپ سب کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ لوگوں کو فخرہونا چاہیے مجھ پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کڑا اورکٹھن وقت ضرورہے۔ لیکن مشرف دور سے زیادہ مشکل نہیں ہے۔
(Shahbaz Sharif)
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے ان کے اہلخانہ عشائیے میں دال چاول، باربی کیواورکھیر لے کر گئے تھے۔ شہبازشریف نے کھانے کے2 باکسز زیرحراست دیگرافراد کے لیے بھیجوا دیے۔ واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نیب کی حراست میں ہیں۔ شہبازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ کا ٹھیکہ دوسرے آدمی کو دے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔(Shahbaz Sharif)
نیب لاہور نے صدر ن لیگ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا جبکہ انہیں نیب آفس میں آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا۔ نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہبازشریف نے چوہدری لطیف کی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرکے قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ جس ٹھیکیدار کا شہبازشریف(Shahbaz Sharif) نے کرپشن کی بنیاد پر ٹھیکہ منسوخ کیا اس کو پشاور میٹرو کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ نیب نے شہبازشریف کو ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا تواحتساب عدالت نے شہبازشریف کو چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کررکھا ہے۔(Shahbaz Sharif)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں