Ishaq Dar

اسحاق ڈار (Ishaq Dar) اثاثہ جات کیس،ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت28 نومبر تک ملتوی

(Ishaq Dar)
اسلام آباد(سحر نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار (Ishaq Dar) کیخلاف احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی،شریک ملزمان نعیم محمود،منصوررضوی اورگواہ انعام اکبرعدالت پیش ہوئے۔ (Ishaq Dar)

نعیم محموداورمنصورکے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ گواہ میرے موکلوں سے متعلقہ نہیں جبکہ ملزم سعیداحمد طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے،عدالت نے ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور آئندہ سماعت پرمزید گواہ طلب کر لئے ،عدالت نے اسحاق ڈار (Ishaq Dar)ا ثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 28 نومبرتک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں