Punjab Government

پنجاب حکومت: (Punjab Government) گھریلوصارفین کیلئےپانی کےنرخ بڑھانےکی تجویز مسترد

لاہور (سحر نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار (Punjab Government) کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایل ڈی اے سے متعلقہ مختلف امور پر غور کیا گیا-اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار (Punjab Government) نے گھریلوصارفین کے لئے پانی کے نرخ میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی-اجلاس میں پانی بوتلوں میں فروخت کرنے والی کمپنیوں سے چارجز لینے کی منظوری دے دی گئی-وزیراعلیٰ (Punjab Government) نے ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی بہت بڑی نعمت ہے،اس کا ضیاع ہر صورت روکنا ہوگا لہذا پانی کی بچت کاموثر پلان بنایا جائے اورپانی کی چوری روکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ (Punjab Government)
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پانی کے غیرقانونی کنکشن ختم کیے جائیں ۔

اجلاس میں ازخود غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کیلئے 45 دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیااور مہلت ختم ہونے کے بعد پانی کے غیر قانونی کنکشن رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں کسی سکیم کو دیکھے بغیرمنظوری نہیں دوں گا اورہر سکیم کا خود جائزہ لوں گا۔

وزیراعلی (Punjab Government) نے ایل ڈی اے کی لیگل،فنانس اورہیومن ریسورس کی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ،شیخوپورہ اورقصور میں ایل ڈی اے کے سہولت مرکز جلد قائم کیے جائیں اور سہولت مرکز بننے سے ننکانہ ،شیخوپورہ اورقصورکے شہریوں کو لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ (Punjab Government) کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ سروس سٹیشنزپرپینے کے پانی سے گاڑیاں دھونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سروس سٹیشنز کو پانی ری سائیکل کرنے کاپلانٹ لگانے کے لئے مہلت دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ہاوٴسنگ میاں محمودالرشید، وائس چےئرمین ایل ڈی اے شیخ محمدعمران،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن اورگورننگ باڈی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں