Imran Khan

پاک چین تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی. وزیراعظم عمران خان (Imran Khan)

اسلام آباد(سحر یوز) وزیراعظم نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی. وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیاہے . اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم (Imran Khan) نے کہا کہ حملے کے پیچھے موجود عناصر اور محرکات کو فوری بے نقاب کیاجانا چاہیے.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ پاک چین معاشی اور اسٹریٹیجک تعاون کے خلاف سازش ہے، لیکن اس طرح کے واقعات دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے.

وزیراعظم (Imran Khan) نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعدی کے ساتھ دہشت گرد حملہ ناکام بنایا جس پر پوری قوم کو فخر ہے. وزیراعظم (Imran Khan) نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحریہ عرب سے گہری ہے، پاکستان اور چین کے معاشی، اسٹریٹیجک تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی.

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا، چینی قونصل خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں، سازش کی تہہ تک پہنچیں گے. تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا، تمام تین دہشت گردوں ہلاک ہوچکے ہیں، اس آپریشن میں پولیس کے دو اہلکاروں نے خون کا نذرانہ پیش کیا.
فوادچوہدری نے بتایا کہ چینی قونصل خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں اور صورتحال پولیس اوررینجرز کے مکمل کنٹرول میں ہیں، سازش کی تہہ تک پہنچیں گے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 21چینی کراچی کے قونصل خانے میں موجود تھے جو تمام محفوظ ہیں، تینوں حملہ آور مارے گئے ہیں. حملہ آور کون تھے باخوبی واقف ہیں ،شاہ محمود قریشی نے کراچی میں آج صبح ہونے والے چینی قونصل خانے پر حملے کے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا یہ بزدلانہ عمل تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اور رینجرز بروقت پہنچی اور انہوں نے فوری کارروائی کی،چینی عملہ محفوظ ہے، معاملہ کنٹرول میں ہے، علاقے کو کلیئر کر دیا گیا. شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حملے کے متعلق چینی سفیر و قونصل جنرل سے بات ہوئی ہے، چینی سفیر پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہیں. وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں چین کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے متعلق چینی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کریں گے.
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان نے چینی قونصل خانے پر حملے پر اپنے ردعمل میں کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے صورت حال پر مکمل قابو پا لیا ہے. ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ حملے کے واقعے میں تمام قونصل خانے کا تمام چینی عملہ محفوظ ہے. واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے.
پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے. دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا.
بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا. فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں