two important ministers

پاکستان تحریک انصاف کے دو اہم وزیر(two important ministers) گرفتار ہونے والے ہیں

اسلام آباد (سحر نیوز) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دو اہم وزیر (two important ministers) گرفتار ہونے والے ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ ابھی میں ان وزیروں کے نام اور ان کی وزارتوں کے نام صیغہ راز میں رکھ رہا ہوں۔ اگلے دو ماہ میں یا تو ان وزیروں کو ان کی وزارتوں (two important ministers) سے فارغ کر دیا جائے گا یا پھر ان کے قلمدان تبدیل کر دئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان وزرا کو فارغ کرنے کی وجہ ان کی ناکامی اور نالائقی ہو گی۔ پروگرام میں موجود سعید قاضی نے کہا کہ موجودہ حکومت سے مسلم لیگ ن نے کافی غلطیاں کروائی ہیں ان میں سے سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ انہوں نے کہہ دیا کہ صرف فائلرز ہی جائیداد خرید سکتے ہیں۔ (two important ministers)

لیکن یہاں تو معیشت چل ہی کالے دھن سے رہی تھی ، کالے دھن کی ریل پیل تھی، لیکن اب نہ تو گاڑیاں بک رہی ہیں نہ ہی پراپرٹی فروخت ہو رہی ہے، معیشت برباد ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس فائل کرنے کا معاملہ اس قدر بوگس اور حوصلہ شکن ہے کہ لوگ اس سے دور بھاگ رہے ہیں اور بجائے اس کے کہ یہ لوگ لوگوں کو ٹیکس دینے پر آمادہ کریں لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹیکس کیا فائل کرنا ہے ، رہنے دیتے ہیں۔یہاں تک کہ وکلا بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ رہنے دیں، یہ نہ ہو کہ کوئی نیا پنڈوراباکس کھُل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کو ملک سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن یہاں تو سارے کا سارا نظام ہی کرپٹ ہے ، یہاں لوگ کرپٹ ہیں ۔ جب تک موجودہ حکومت کوئی پبلک پالیسی تشکیل نہ دے ، عوام کا پیسہ عوام پر نہ لگایا جائے، تو اس طرح کو ملکی معیشت مزید تباہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ڈالر کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں