walkie talkie

انسٹاگرام نے واکی ٹاکی ( walkie talkie) وائس میسجز متعارف کرا دئیے

اب انسٹاگرام پر وائس چیٹ کرنے کے لیے لائیو آنے کی ضرورت نہیں۔ انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے واکی ٹاکی ( walkie talkie) کی طرز پر وائس میسج فیچر متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو مائیکروفون بٹن کو دبائے رکھ کر میسج ریکارڈ کرنا ہوگا، جسے دوسرا شخص یا گروپ بعد میں سن سکتے ہیں۔ ( walkie talkie)

اس فیچر سے آپ فوری نوعیت کے پیغامات کا فوری جواب دے سکتے ہیں۔
یہ فیچر دنیا بھر کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صآرفین کے لیے جلد ہی دستیاب ہوگا۔
وائس میسج فیس بک کے لیے نئے نہیں۔ میسنجر میں اسے 2013ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب چونکہ بہت سے لوگ چیٹنگ کے لیے میسنجر کو چھوڑ کر انسٹاگرام کو ہی استعمال کرنے لگے ہیں، اس لیے فیس بک نے انسٹاگرام پر بھی اس فیچر کو شامل کر دیا ہے۔ (walkie talkie)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں