Lahore High Court

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے لیے ایک اور فیصلہ آگیا

لاہور (سحر نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا ای چالان کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ (Lahore High Court) نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کا بھی ای چالان کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک قوانین سے متعلق علملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جس دوران ٹریفک پولیس آفیسری بھی عدالت (Lahore High Court) میں پیش ہوئے۔درخواستگزار نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر من و عن عمل نہیں ہو رہا۔اس سے قبل وفاقی دارلحکومت میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، راولپنڈی اور لاہور میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں. ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ٹرفک پولیس کی جانب سے یکم دسمبر سے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پابندی کا اطلاق ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے بیٹھنے والی خواتین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابند ہوں گی۔ موٹرسائیکل سواروں کیلئے پابندی ہوگی کہ وہ ہیلمٹ کے ساتھ سائیڈ مرر بھی لگائیں۔ لاہور اور راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ (Lahore High Court)
جس کے تحت دھڑا دھڑ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چلان کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس کے ای چلان کے پیش نظرسیف سٹی اتھارٹی اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ای چلان جمع کروانے کیلئے جلد موبائل ایپ متعارف کروائی جائے گی۔ سیف سٹی اتھارٹی اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے کہ اب شہری 17دسمبر سے نیشنل بینک کی تمام شاخوں میں ای چلان جمع کروا سکتے ہیں۔

ٹرفک پولیس کی جانب سے یکم دسمبر سے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پابندی کا اطلاق ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے بیٹھنے والی خواتین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابند ہوں گی۔ موٹرسائیکل سواروں کیلئے پابندی ہوگی کہ وہ ہیلمٹ کے ساتھ سائیڈ مرر بھی لگائیں۔ لاہور اور راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں