Ali Raza Abidi

ایم کیو ایم کے سابق علی رضا عابدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی (سحر نیوز) : ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی(Ali Raza Abidi) کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق علی رضا عابدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ علی رضا عابدی (Ali Raza Abidi) کی نماز جنازہ علامہ حسن ظفرنقوی نے پڑھائی۔ علی رضا عابدی کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم ، پاک سر زمین پارٹی ، مسلم لیگ ن ، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
یاد رہےکہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی پر گذشتہ روز قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ علی رضا عابدی کو گذشتہ رات ان کے گھر کے باہر ٹارگٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق علی رضا عابدی کو سات گولیاں ماری گئیں۔ دو گولیاں ان کی گردن، ایک بازو اور چار گولیاں ان کے سینے میں لگیں۔

تفصیلات لنک میں. ریلوے پر سفر کرنے والے افراد میں اضافہ

علی رضا عابدی (Ali Raza Abidi) پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 2 ملزمان تھے جو فائرنگ کرتے ہی فرار ہو گئے۔ علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ پر وزیراعظم عمران خان سمیت ملک کے تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ۔ واضح رہے کہ علی رضا عابدی 2013ء میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ 2018ء کے عام انتخابات میں علی رضا عابدی نے وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا۔ 2018ء کے الیکشن میں علی رضا عابدی کو بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد ان کے اپنی جماعت ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ ان اختلافات کی وجہ سے ہی علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں