Faisal Woda

سندھ کے اندر فارورڈ بلاک بن رہا ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(سحر نیوز ) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا (Faisal Woda) نے کہا ہے کہ سندھ کے اندر فارورڈ بلاک بن رہا ہے،گورنر راج لگنے کی کوئی بات زیربحث نہیں،کوئی بھی کام جلد بازی میں نہیں کریں گے،18ویں ترمیم کالا قانون ہے، 18ویں ترمیم کےخلاف ہوں اور رہوں گا۔ انہوں نے آج یہاں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس جرائم پیشہ افراد کے معاملے پربھی نوٹس لیں۔
سندھ کے اندر فارورڈ بلاک بن رہا ہے۔ تین ماہ میں فاروڈ بلاک بن رہا ہے اور نئی جماعت بنانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے اور ان ہی میں سے کچھ لوگ ہوں گے جو نئی جماعت بنائیں گے۔ ہمیں بار بار ایک بات بولنے کی عادت نہیں ہے۔ انہوں نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں جس کا نام ڈالا گیا وہ ایک لمبی فہرست ہے اور اس میں بلاول کا بھی نام ہے۔
(Faisal Woda)

یہی حکومت کا کام تھا ہم نے تو اداروں کی ہدایت پر عمل کیا ہے۔ زرداری کے خلاف جے آئی ٹی ہم نے نہیں بنائی سپریم کورٹ نے بنائی۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کے جلد ہی زرداری کے معاملے کی سچائی سامنے آجائے گی لیکن ان کی نااہلی کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن یہ ضرور ہے کہ جلد ہی جیلیں بھرنا شروع ہوجائیں گی۔ وفاقی وزیر (Faisal Woda) نے کہا کہ آصف زرداری نے لاڈلے کا ذکر کیا تو لاڈلے تو نواز شریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں. آصف زرداری کے جیل جانے کی صورت میں پیپلز پارٹی کیا کرے گی؟

انہوں نے پھٹے ہوئے ڈھول کی بات کی تو وہ بھی نواز شریف ہیں، والد کہہ رہے ہیں حملہ کریں گے اور بیٹا آلہ کار ہونے کا الزام لگا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ2 جماعتیں پارلیمنٹ کی بے حرمتی کی بات کررہی ہوں تو ایسی پارلیمنٹ کو بلڈوز کردیا جائے، ایک سے 13 شوگر ملیں بن گئیں اس بے حرمتی کی بات کریں، ٹریکٹر اسکیم، سبسڈی سے اومنی گروپ کو فائدہ ہوا اس بے حرمتی کی بات کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی کے خلاف بات کریں تو ن لیگ جواب دیتی ہے، ن لیگ پر بات ہو تو پی پی جواب دے رہی ہے، جب ان کی کرپشن پر گفتگو کریں تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر مینڈیٹ دلایا گیا ہے تو پیپلزپارٹی کو سندھ کیسے مل گیا۔ انہیں سندھ مل جائے تو ٹھیک ہمیں وفاق ملا تو ان کو غلط لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں