Bakhtawar Bhutto

بھائی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر بختاور بھٹو میدان میں آ گئیں

کراچی (سحر نیوز) : پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو (Bakhtawar Bhutto) نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کے حربے کامیاب نہیں ہوں گے۔بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کی باقیات سے بھری ہوئی کابینہ کو یاد نہیں ہو گا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ ذلت پر موت کو ترجیح دی۔

ٹویٹ میں بختاور بھٹو (Bakhtawar Bhutto) کا مزید کہنا تھا کہ میرے بھائی،والد اور پھپھی کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔اور تینوں عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔بے نظیر کی صاحبزادی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہم جیتں گے۔

خیال رہے حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیا ہے۔
ای سی ایل کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹیکے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکے نام بھی شامل ہیں۔ فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا 24 واں نمبر ہے جبکہ فریال تالپور کا نام فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں ان کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،موجودہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سندھ بینک کے چیئرمین بلال شیخ،نمر مجید، سہیل انورسیال،ملک ریاض، اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید، اور حسن لوائی کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں. 2018 شریف خاندان کے لیے عدالتوں اور جیل یاتراؤں کا سال

یاد رہے کہ 24 دسمبر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی اکاؤنٹ کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ جس میں جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور اومنی گروپ کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورملک ریاض کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کے لیے آصف زرداری کا ”بڑے صاحب“ کا کوڈ نام استعمال کیا جاتا تھا،جے آئی ٹی نے بتایا کہ بڑے صاحب کے نام پر 265 ملین روپے نکلوائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں