Pervez Musharraf

بلاول پہلے مرد بن کر دکھائے

لاہور (سحر نیوز) سابق صدر جنرل پرویز مشرف (Pervez Musharraf) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو کرار جواب دے دیا۔اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں بلاول کوجواب دینا چاہتا ہوں جو عورتوں کی طرح نعرے لگوا رہا ہے تو میں ان کو یہی کہوں گا کہ پہلے آدمی بن کر دکھائے اور پھر نعرے بازی کرے۔
سابق صدر جرنل پرویز مشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو بچوں جیسی باتیں کرتا ہے۔اس کو باتیں کرنے کی بجائے ثبوت سامنے لانے چاہئیے۔مجھے کہتے ہیں کہ میں نے بے نظیر بھٹو کو سیکورٹی نہیں دی لیکن انہیں مکمل سیکورٹی دی گئی تھی۔بے نظیر جلسے میں سے ہوتے ہوئے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھی اور ان پر حملہ کیا گیا لیکن ان کی گاڑی میں موجود باقی 5 لوگوں کو کچھ بھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں. حویلیاں؛ لاپتہ 3سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پرویز مشرف (Pervez Musharraf) نے کہا کہ سوچنا تو یہ چاہئیے کہ اس تمام معاملے میں فائدہ کس کو ہوا۔واضح رہے دو روز قبل گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے لیے اصل سرمایہ بے نظیر بھٹو کے جیالے ہیں جو 11 سال بعد بھی ان کی یاد کو زندہ کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہ تھا کہ 2 سالوں میں میری راہ میں کس طرح دیواریں کھڑی کی جائیں گی روڑے اٹکائے جائیں گے کس طرح میری ذات پر حملے کیے جائیں گے لیکن شاید آل یزید کو اس چیز کا علم نہیں کہ بلاول کی رگوں میں محترمہ بے نظیر بھٹواور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی رگوں کا خون دوڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تم سے اور تمہاری سازشوں سے، تمہارے جھوٹ سے لڑوں گا، تمہارے غرور کو تار تار کردوں گا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا تھا کہ میں نے پرویز مشرف کا احتساب اور انتقامی کارروائیاں ،سیف الرحمان کا احتساب، ضیاء الحق کا احتساب ، کوڑے ، جیلیں ، اور پھانسی دیکھی ہم نے ایوب خان کا سیاسی انتقام اور جیلیں دیکھیں اور تمہاری کیا حیثیت ہے تم تو صرف کٹھ پتلی ہو تمہاری ڈوریں تو کوئی اور ہلا رہا ہے
نے کہا کہ جے ائی ٹی رپورٹ سفید جھوٹ ہے، اس کے ذریعے عدالت کو بے وقوف بنانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ (Pervez Musharraf)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں