Azzizia reference

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی سزا معطلی کیلئے درخواست اعتراض پر واپس

سلام آباد: (سحر نیوز) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس (Azzizia reference) میں سابق وزیراعظم نوازشریف (Nawaz Sharif) کی سزا معطلی کیلئے درخواست اعتراض کے باعث واپس کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست مکمل کر کے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف (Nawaz Sharif) نے العزیزیہ ریفرنس (Azzizia reference) میں اپیل کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست نامکمل ہے۔ نوازشریف کی درخواست واپس کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ مکمل کرکے دوبارہ جمع کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں. آصف علی زرداری سے ہاتھ ملا سکتے ہیں، سعد رفیق

یاد رہے میاں نواز شریف (Nawaz Sharif) کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس (Azzizia reference) میں سات سال قید اور جرمانےکی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انھیں بری کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں