Maryam Nawaz

مریم نوازکا جیل میں والد سے ملاقات کے بعد ٹویٹ

لاہور(سحر نیوز) آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز (Maryam Nawaz) ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ودیگر افرادکے ہمراہ آج بروز جمعرات ملاقات کی ہے ،سابق وزیراعظم نوازشریف اہلخانہ کیساتھ کھانابھی کھایا۔
والد سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد آج مریم نواز نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی۔مریم نوا زنے نواز شریف سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ابھی کوٹ لکھپت جیل سے آئی ہوں۔نواز شریف بلکل ٹھیک ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔مریم نواز نے نیک خواہشات کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کا شکریہ

مریم نواز (Maryam Nawaz) نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہ صرف آپ سب کی دعائیں اور نیک خواہشات ان کو پہنچاتی ہوں بلکہ ان کو بتاتی ہوں کہ ان کے شیر کس طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں. فوج کے اندر کڑے احتساب کا نظام موجود ہے

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جیل انتظامیہ نے نواز شریف سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا تھا۔ انہیں قیدی نمبر 4470 الاٹ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت جمعرات کے روز صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کا رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو نواز شریف سے پوچھ کر ہی ملاقات کی اجازت دی جائے گی اور ملاقات جیل کے بی شیڈ میں کروائی جائے گی۔ (Maryam Nawaz)
جیل حکام کے مطابق نواز شریف کو ان کی خواہش کے مطابق دینی کتابیں بھی فراہم کر دی گئی۔ جب کہ مریم نواز نے بھی جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔۔ نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ان سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں