Ranbir Kapoor

رنبیر کپور سے 11 برس کی عمرمیں محبت ہوئی، عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رنبیر کپور(Ranbir Kapoor) سے 11 برس کی عمر میں محبت ہوگئی تھی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کوفلم انڈسٹری میں سب سے پہلے کون اچھا لگا تھا جس کے جواب میں عالیہ نے اپنے گہرے دوست رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کانام لیا۔ عالیہ بھٹ نے کہا میں 11 برس کی عمر میں فلم ’بلیک‘ کے لیے آڈیشن دینے گئی تھی اور وہاں پہلی باررنبیر سے ملی تھی اور انہیں دیکھتے ہی ان سے محبت ہوگئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکپور (Ranbir Kapoor) نے عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑدی

یہ بھی پڑھیں. ملک بھر میں تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ متعدد مواقعوں پر رنبیرکے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں