Javed Iqbal

چئیرمین نیب نے اپوزیشن کے اراکین اسمبلی سے ملنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(سحر نیوز) :چئیرمین نیب (Javed Iqbal) نے اپوزیشن اراکین اسمبلی کو خط کا جواب دے دیا۔ملاقات کے لیے اگلے ہفتے کا وقت مل گیا۔تفصیلات کے مطابق 18 دسمبر کو قومی اسمبلی کی اپوزیشن نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال
(Javed Iqbal) سے ملاقات کے لئے خط ارسال کیا تھا۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ فوری اور سنگین صورتحال سے آگاہ کرنا ہے اس لئے چیئرمین ملاقات کیلئے وقت دیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ آپ کی توجہ نیب کی جانب سے ارکان پارلیمان کو ہراساں کرنے اور انتقام کا نشانہ بنانے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ نیب کے متنازعہ، غیرمنصفانہ اور معمول سے ہٹ کر ہونے والے اقدامات پاکستان میں جمہوری عمل کو متاثر اورکمزور کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں. حکومت کوآئے 4 ماہ ہوگئے، ایک بل منظورنہیں کرسکی؟ چیف جسٹس

حزب اختلاف پختہ یقین پر کاربند ہے کہ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور ملک میں احتساب کے عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن احتساب کے عمل کو پاکستان کے عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے ضروری تصور کرتی ہے۔غیرمنطقی، یکطرفہ، متعصبانہ احتساب کا عمل صرف اپوزیشن ارکان پر دبائو اور سیاسی انتقام کے لئے استعمال ہو تویہ پارلیمان کی خودمختاری اور بالادستی کے لئے خطرہ بن جاتا ہے۔ نیب کے حالیہ اقدامات اور اس کے حکام کے عوامی بیانات سے بدقسمتی سے اس ادارے کی غیرجانبداری، شفافیت اور ارادوں پر شدید تحفظات پیدا ہوئے ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ احتساب کے عمل کو اسلامی تعلیمات، پاکستان کے آئین، قانون، انصاف کے فطری اصولوں اور انسانی عزت و وقار کے مطابق ہونا چاہیے۔ خط میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ارکان آپ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں تاکہ آپ کو فوری نوعیت کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرسکیں۔ اس پر چئیرمین نیب اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کو ملنے کا عندیہ دیا تھا تاہم یہ ملاقات نہ ہو سکئ۔
تاہم ایک مرتبہ پھر چیئرمین نیب (Javed Iqbal) نے اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کے خط کا جواب دے دیا ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اپوزیشن اراکین سے کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ ہفتے ملاقات کا وقت دے دیا ہے۔ تاریخ اور وقت کا تعین اراکین پارلیمنٹ خود کریں گے۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں