Asif Zardari

آصف زرداری اور پرویز مشرف کے خلاف این آر او کیس ختم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری (Asif Zardari) ، پرویز مشرف اور سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا۔

سحر نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے این آر او کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں. عثمان بزدار کی عوامی حکومت، دورافتادہ گاوں کی بڑھیا کی پکار بھی سن لی گئی

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے، آصف زرداری (Asif Zardari) ، پرویز مشرف، ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ہے، اومنی گروپ کیس میں بھی بہت پیش رفت ہو چکی ہے،اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
سپریم کورٹ نے فیروز شاہ گیلانی کی درخواست نمٹاتے ہوئے آصف زرداری (Asif Zardari) ، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں