Fawad Chaudhry

فواد چودھری کی ہائرایجوکیشن کے مسئلے پر ن لیگ کی حمایت

لاہور(سحر نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری (Fawad Chaudhry) نے ہائرایجوکیشن سے متعلق ن لیگی حمایت کردی،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن سے متفق ہوں کہ ہائرایجوکیشن صوبوں کو دینا غلط تھا، فیصل واوڈا وکیل نہیں ہیں اس لیے انہیں ترمیم کے طریقہ کا علم نہیں، پنجاب کا لوکل گورنمنٹ کا قانون گرمیوں میں آجائے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصغرخان کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے۔
ایف آئی اے نے وزیراعظم سے پوچھ کرجواب جمع نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے متفق ہوں کہ ہائریجوکیشن صوبوں کو دینا غلط تھا۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے کہا کہ فیصل واوڈا وکیل نہیں ہیں اس لیے انہیں ترمیم کے طریقہ کا علم نہیں ہے۔

میری ذاتی رائے ہے کہ سپریم کورٹ آئینی ترمیم کونہیں دیکھ سکتی۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب کا لوکل گورنمنٹ کا قانون گرمیوں میں آجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں.وزیراعظم عمران خان کی صدارتی محل میں ترک صدر سے ملاقات

مزید برآں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل وزیرفیصل واوڈا نے کہاہے کہ مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 13جنوری کو منعقد ہو گی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری (Fawad Chaudhry) نے کہا ہے کہ مہمندڈیم کی تعمیر کاٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کودینے کے حکومتی فیصلے پرنقطہ چینی سے ملک کونقصان پہنچ رہاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے مہمند ڈیم کو ہر حال میں تعمیر کیا جائے گا ۔
رواں ماہ کی 13 تاریخ کو مہمند ڈیم کاسنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ڈیموں کی تعمیرمیں گزشتہ حکومتوں کی ناکامی پرتنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیرفیصل واڈانے کہاکہ موجودہ حکومت ڈیموں کی تعمیرکیلئے پرعزم ہے اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ آبی ذخائر کی تعمیر پاکستان اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری (Fawad Chaudhry) نے کہا کہ مہمندڈیم کی تعمیر کاٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کودینے کے حکومتی فیصلے پرنقطہ چینی سے ملک کونقصان پہنچ رہاہے۔ رزاق دائود کا ڈیسکون کنسورشیم سے کوئی تعلق نہیں ۔رزاق دائودوزیراعظم کے مشیرتجارت کاعہدہ سنبھالنے سے پہلے ڈیسکون کمپنی سے مستعفی ہوچکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں