تُرک صدر طیب اردگان جلد پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (سحر نیوز) : تُرک صدر طیب اردگان (Tayyub Erdogan) کے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی نوید مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ تُرک صدر طیب اردگان (Tayyub Erdogan) جلد وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس وفد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری افراد بھی شامل ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی اور افغانستان کے درمیان ٹرائی لیٹرل سمٹ ہوگا، سہ طرفہ تعلقات سمٹ پر وزیر اعظم نے آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ افغان صدر نے بھی اس میں شرکت پر مثبت جواب دیا یے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر رجب طیب اردگان (Tayyub Erdogan) سے جامع ملاقات ہوئی ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند شخصیات نے بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر پلان مرتب کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اعلیٰ سطحی کوآپریٹو کونسل پر منصوبہ بندی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2019ء کے وسط میں پاک ترک وزرائے خارجہ ملاقات میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں.
پاکستان نے دنیا کا جدید ترین ملٹی لانچ راکٹ سسٹم تیار کر لیا

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترکی میں سرمایہ کاروں سے بھی اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ترکی کے سرمایہ کار پاکستان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صحت اور زراعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وفد میں وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور منصوبہ بندی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار اور مشیر وزیراعظم برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد شامل تھے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے تُرک صدر سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدرطیب اردگان (Tayyub Erdogan) نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں