Rakesh Roshan

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار راکیش روشن بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن (Rakesh Roshan) نے انسٹا گرام ایپ پراپنے والد سے متعلق بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ابھی ان کے اس مرض کی شروعات ہوئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

اداکارنے کہا کہ انہوں نے اپنے والد راکیش روشن (Rakesh Roshan) سے گلے کی سرجری کے روز ایک تصویر لینے کو کہا، سرجری کے دن وہ ورزش کے لیے جم جانا بھی نہیں بھولے، میرے والد سب سے مضبوط ترین انسان ہیں جنہیں کچھ ہفتوں قبل ہی گلے کا کینسرتشخیص ہوا ہے لیکن وہ آج بھی بہت پر امید ہیں اور اس بیماری سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ہم بطور خاندان بہت خوش قسمت ہیں جنہیں راکیش روشن جیسا سربراہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں. نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اپیل کے ساتھ سنی جائےگی

اس سے قبل اداکارہ سونالی بیندرے بھی کینس (Rakesh Roshan) رکے موذی مرض میں مبتلا ہوئی تھیں جوکچھ روزقبل ہی امریکا میں علاج کراواکر واپس بھارت پہنچی تھیں جب کہ اداکاررشی کپوربھی کینسرجیسی موذی بیماری میں مبتلا ہیں اور امریکا میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں