Saudi Arabia

سعوی ولی عہد کا دورہ پاکستان بڑی خوشخبریاں لائے گا

لاہور(سحر نیوز) سعودی عرب (Saudi Arabia) کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب Saudi Arabia) 15) ارب ڈالر تک کی تاریخی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔
سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا۔ دونوں ممالک کے مابین عنقریب مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوں گے۔ موخر ادائیگی پر خام تیل کی فراہمی پر پیش رفت بھی متوقع ہے۔سعودیہ ادائیگیوں میں توازن کے لیے مزید ایک اراب ڈالر بھی دے سکتا ہے۔عرب نیوز کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں. ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے، گورنر سندھ

منصوبے کی فناسنگ کے لیے وزارت خزانہ اور پٹرولیم آئندہ ہفتے اپنا پراسیس مکمل کرے گی۔ جب کہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر نئے معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا جلد سے جلد آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کو خصوصی پیغام بھیجا گیا تھا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حکومت پاکستان کو پیغام بھیجا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری کے آغاز کیلئے جلد سے جلد معاملات طے کیے جائیں۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان خاصے متحرک ہیں۔

سعودی ولی (Saudi Arabia) عہد محمد بن سلمان کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کیلئے درپیش تمام رکاوٹیں جلد سے جلد ختم کی جائیں۔ جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسی سلسلے میں 14 رکنی خصوصی وفد بھی پاکستان بھیجا ۔ سعودی عرب کا 14 رکنی خصوصی وفد بدھ کے روز بلوچستان کے شہر گوادر پہنچا۔ سعودی وفد نے گوادر میں آئل ریفائنری کی تعمیر کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا۔ (Saudi Arabia)

اپنا تبصرہ بھیجیں