Imran Ismail

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے، گورنر سندھ

کراچی(سحر نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل (Imran Ismail) نے کہاہے کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کیاجائے۔

منگل کو کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل (Imran Ismail) نے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے، کسی بھی قسم کی معذوری کے شکار لوگ ہماری طرح ہی ہوتے ہیں، ایسے بچوں کی شادی، جاب اور دیگر چیزوں میں مسئلہ ہوتا ہے لہذا ہم سب اپنی سوچ کو جلد تبدیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں. پنجاب حکومت کا ایک اور یوٹرن

انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہوتی ہے کہ تعلیمی اداروں سے تعلق میں رہوں، پاکستان میں خصوصی بچوں کے لیے تعلیم اورسہولیات کے مواقع اتنے میسرنہیں جتنی دنیا کے دیگرممالک میں ہے، میرے ایک دوست کا بیٹا معزور ہے وہ بیرون ملک مقیم ہے وہ کہتے ہیں کہ کبھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ میرابیٹا معزور ہے، وہاں ریاست معزوربچوں کو سہولیات دیتی ہے، ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جہاں سب کو ایک جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں