Mazhar Abbas

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس انتقال کر گئے

لاہور(اسحر نیوز) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن مظہر عباس راں (Mazhar Abbas) انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مظرہ عباس راں (Mazhar Abbas) کو گذشتہ روز صحت کی خرابی پر پنجاب اسمبلی سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ مظہر عباس کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
جب کہ پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس مظہر عباس کے انتقال کے باعث ملتوی کر دیا جائے گا۔وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تلاوت کہ جائے گی جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔مختلف سیاسی شخصیات نے مظہر عباس (Mazhar Abbas) راں کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔گذشتہ روز میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک مظہر عباس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر ان کو اسپتال منتقل کردیاگیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں.اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک مظہر عباس (Mazhar Abbas) کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی ۔ مظہر عباس کو ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے ان مکمل چیک اپ کیا ۔ ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ بلڈپریشرزیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت خرا ب ہوئی تاہم آج وہ انتقال کر گئے۔واضح رہے ملک مظہر عباس راں ملتان قادر پور سے رکن اسمبلی تھے۔مظہرعباس راں پی پی 218 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں