Anwar Ali Chuhan

بھارت نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی انتہا کر دی ۔انوار علی چوہان

دبئی (سحر نیوز) برطانیہ سے 3روزہ مختصر دورہ دبئی پر آئے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما انوار علی چوہان (Anwar Ali Chuhan) صاحب کے اعزاز میں وقاص گورس، عارف رضا شہنواز اعظم مونن واجد گورسی کی طرف سے عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیر کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر سینئر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ انوار علی چوہان کا کہنا تھا بھارت نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی انتہا کر دی.
یہ بھی پڑھیں.پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
تفصیلات کے مطابق انوار علی چوہان (Anwar Ali Chuhan) کے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے معصوم کشمیری کا خون ندی میں پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا ہے قبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی۔ ھارت کو سیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا، ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جااتا ہے.(Anwar Ali Chuhan)

اپنا تبصرہ بھیجیں