Total Dhamal

فلم ’ ٹوٹل دھمال ‘ کا ٹریلر جاری

مبئی: اجے دیوگن کی مزاح سے بھرپور فلم ’ٹوٹل دھمال‘ (Total Dhamal) کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کو مستی اور دھمال سیریز جیسی فلمیں دینے والے ہدایت کار اندرا کمار ڈبل میننگ فلمیں بنانے میں شہرت رکھتے ہیں اور اس بار وہ مداحوں کو دھمال (Total Dhamal) سیریز کی تیسری فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کے ساتھ لوٹ پوٹ کرنے آرہے ہیں جب کہ ابتدائی دونوں فلموں میں مرکزی کردار میں دکھائی دینے والے سنجے دت کی جگہ اس بار اجے دیوگن نے سنبھالی ہے۔

اس سے قبل فلم ’ٹوٹل دھمال‘ (Total Dhamal) کے متعدد پوسٹر جاری کیے گئے تھے اور اس سیکوئل میں ابتدائی دونوں فلموں کے مقابلے میں زیادہ بڑی کاسٹ دکھائی دے رہی ہے، فلم میں رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی اورجاوید جعفری، انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ شائقین کو ہنساتے ہوئے نظرآئیں گے جب کہ ان کے علاوہ فلم میں جونی لیور، بھمن ارانی، سنجے مشرا بھی شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا پہلا پوسٹرجاری

بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم ’ٹوٹل دھمال‘ (Total Dhamal) کا ٹریلر جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ فلم ٹریلر میں ہی اپنے ٹائٹل کی طرح ہی دھماکے دار اور مزاح سے بھرپور دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کے ذریعے اجے دیوگن اورمادھوری ڈکشٹ 18 سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ وہ انیل کپور کے ہمراہ بھی کئی سالوں بعد فلم کررہی ہیں جب کہ فلم 22 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں