Fawad Chaudhary

پی ایس ایل کاانعقادخوش آئنداقدام ہے، کرکٹ میں نئی جدت نے عوام کی دلچسپی کوکئی گنابڑھا دیا ہے . فواد چوہدری

اسلام آباد(سحر نیوز) وزیراطلاعات فوادچوہدری (Fawad Chaudhary) نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کاانعقادخوش آئنداقدام ہے، کرکٹ میں نئی جدت نے عوام کی دلچسپی کوکئی گنابڑھا دیا ہے ، نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں، جذبے اور جنون سے نئے پاکستان کی تعمیرکرنی ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فوادچوہدری (Fawad Chaudhary ) پی ایس ایل 4 کے اجرا سے متعلق مہم “میدان سجاناہے” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے، وزیر اطلاعات ملک میں کھیلوں کے فروغ پر حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے.

نجی ٹی وی کے مطابق روانگی سے قبل فواد چوہدری نے کہا پی ایس ایل کاانعقاد خوش آئند اقدام ہے، کرکٹ میں نئی جدت نے عوام کی دلچسپی کوکئی گنابڑھا دیا ہے، وقت آگیا ہے پاکستان کے تشخص کو کھیل کے رنگ کیساتھ پیش کریں. وفاقی وزیراطلاعات (Fawad Chaudhary )نے کہا کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے، پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور سیروسیاحت کیلئے پرکشش منزل ہے، چاہتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ اور میدان ہمیشہ آباد رہیں.

یہ بھی پرھیں.بالی ووڈ کوئین کو جھانسی کی رانی بننا مہنگا پڑگیا

انھوں (Fawad Chaudhary) نے کہا نوجوان نسل کومثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیاجاسکتا ہے، نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں،جذبے اور جنون سے نئے پاکستان کی تعمیر کرنی ہے. خیال رہے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا. پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے. آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے. فواد چوہدری نے کہا پی ایس ایل کاانعقاد خوش آئند اقدام ہے، کرکٹ میں نئی جدت نے عوام کی دلچسپی کوکئی گنابڑھا دیا ہے، وقت آگیا ہے پاکستان کے تشخص کو کھیل کے رنگ کیساتھ پیش کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں