abdul razzaq

پاکستانی ٹیم کی مشکلات کا حل ملکی کو چ ہے :عبدالرزاق

لاہور(سحر نیوز) قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عبدالرزاق (Abdul Razzaq) نے قومی ٹیم کے لیے ملکی کوچ رکھنے کامشورہ دیدیا۔ایک انٹر ویو کے دوران عبدالرزاق (Abdul Razzaq) کا کہناتھا کہ غیر ملکی کوچز صرف اپنا وقت گزار رہے ہیں، مکی آرتھراگر اتنے ہی چھے کوچ ہوتے تو قومی ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتی،ہمارے پلیئرز صرف سپن اور کم باﺅنس والی وکٹوں پرہی شیر ہوتے ہیں۔
عبدالرزاق (Abdul Razzaq) کاکہنا تھا کہ قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تیار کرنے کی بجائے صرف نوکری کررہے ہیں،جس نے خود انٹرنیشنل کرکٹ کا دباﺅبرداشت نہیں کیا وہ خود کھلاڑیوں کوکیا سکھا سکتا ہے،پی سی بی کو ایسا پاکستانی کوچ لانا چاہیے جو خود انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ اور سمجھ بوجھ رکھتا ہو اور اپنی ذاتی پسند یا ناپسند کے بجائے ٹیم کے مفاد میں فیصلے کرے۔

یہ بھی پڑھیں.ہندوستان کے عالم دین کو خواب میں عمران خان سے متعلق بشارت ملی

عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو جانےوالے غلط پیغام قومی ٹیم کی مشکلات کا بڑا سبب ہے اور اسی وجہ سے کھلاڑی اب اپنی ذات کیلئے کھیلنے لگے ہیں،ہم اپنے دور میں ذاتی کارکردگی اور مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے سے زیادہ ٹیم کے جیتنے پر خوش ہوتے تھے ، جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف،معین خان، راشد لطیف، شعیب اختر، شاہد آفریدی اور یونس خان ملک کیلئے کھیلنے کی وجہ سے ہی نامور ہوئے، ہم نے بھی سینئرز سے یہی سیکھا کہ ٹیم کیلئے کھیلو۔
قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے جاری بحث پر عبدالرزاق (Abdul Razzaq) نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی ٹیم کی قیادت کیلئے سرفراز احمد ہی بہترین انتخاب ہیں اور ابھی ان کا کوئی متبادل بھی موجود نہیں ہے،وکٹ کیپر بیٹسمین کاکھلاڑیوں کیساتھ اچھا تال میل اور ماحول بھی دوستانہ ہے،مسئلہ یہی ہے کہ بدقسمتی سے کرکٹرز میں ذاتی کارکردگی کی سوچ پنپ رہی ہے،مینجمنٹ میں لوگ ٹیم کیلئے کھیلنے کی سوچ ہی پیدا نہیں کررہے، ورلڈکپ میں بھی پاکستان اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے لیکن اس سے قبل جو کھلاڑی بھی اپنی ذات کیلئے کھیلنے کو ترجیح دے اس کو باہر بٹھا دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں