Imran Khan

ہندوستان کے عالم دین کو خواب میں عمران خان سے متعلق بشارت ملی

لاہور (سحر نیوز) ہندوستان کے ایک عالم دین کو خواب میں وزیراعظم عمران خان (Imran Khan’s dream) سے متعلق بشارت مل گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ہندوستان کے ایک عالم دین کا کہنا ہے کہ میں دعا کرتا تھا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں۔اور میں دعا کیا کرتا تھا کہ یا اللہ عمران خان میں اتنا ٹیلنٹ ہے تو اللہ کرے یہ وزیراعظم بن جائے۔
مجھے لگتا تھا کہ عمران خان (Imran Khan’s dream) میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ اس بکھرے ہوئے ملک کو جوڑ دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمارے ملک کے کھلاڑیوں سے بہت اچھے تعلقات تھے۔ہم دیکھتے تھے کہ وہ ہمارے کھلاڑیوں سے گلے لگتے تھے اور خوب باتیں کرتے تھے تو ہم یہ بھی سوچتے تھے کہ اگر عمران خان وزیراعظم بن جائیں تو پاکستان کے ہندوستان سے تعلقات بہت اچھے ہو جائیں گے۔

کیونکہ ہمارے بھی خاندان کے کئی لوگ اورعزیز و اقارب پاکستان میں ہیں لیکن اب تو وہ جیسے دشمن ملک بن گیا ہے،ایسا لگتا تھا کہ یہ لوگ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے ترس گئے ہیں۔جب دو ممالک کے اچھے تعلقات ہوں تو نہ صرف ان دو ممالک اور لوگوں کا بلکہ پوری دنیا کا فائدہ ہوتا ہے۔کئی بار مجھے عمران خان کے وزیراعظم بننے کئے لیے دعا کرنے کی توفیق ہوئی کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے لیے بہت خیر کی بات ہونی تھی۔ (Imran Khan’s dream)
لیکن یہ بات بہت پرانی ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں.سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی نے دھمکیاں ملنے کی خبروں کی تردید کردی

عالم دین کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اس بار حج ادا کرنے آیا تو منیٰ میں جانے سے پہلے میں نے دو تین رات لگاتار عمران خان کو خواب (Imran Khan’s dream) میں دیکھا۔پہلے دن یہ خواب دیکھا کہ الیکشن ہو گئے ہیں نتیجہ آنے والا ہے اور کچھ لوگ انہیں میرے پاس دعا کے لیے لائے ہیں میں نے دیکھا عمران خان بہت تواضع کے ساتھ پٹھانی سوٹ پہنے میرے ساتھ برابر میں بیٹھے ہوئے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ میری پاکستان بننے کی حق ادا کرنے کی نیت ہے۔
عالم دین کا کہنا تھا کہ مجھے دو تین راتیں یہی خواب آتا رہا۔اور پھر جب ہم منیٰ گئے تو میرے خواب میں حضرت محمدﷺ تشریف لائے اور کہا کہ آب تو خوش ہو نہ تم دعا کیا کرتے تھے کہ اللہ عمران خان وزیراعظم پاکستان بن جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں