Pervez Musharraf

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی، سانس لینے میں دشواری کا سامنا

دبئی (سحر نیوز) : سابق صدر پرویز مشرف (Pervez Musharraf) کی طبیعت بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی ، حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر دبئی کے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں.لاہور میں پولیس اہلکار نے شہری کی بیوی کو اغوا کر لیا

سابق صدر پاکستان پرویز مشرف (Pervez Musharraf) کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سانس لینے میں دشواری کے باعث سابق صدر کو بات چیت کرنے سے بھی روک دیا ہے جبکہ ان کے صاحبزادے بلال مشرف کو بھی لندن سے دبئی بُلا لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف (Pervez Musharraf) دبئی میں مقیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں