Imam ul Haq

امام الحق نے وہ کردکھایا جو بڑے بڑے پاکستانی بلے باز نہ کرسکے تھے

لاہور(سحر نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق (Imam ul Haq) نے جنوی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں وہ کارنامہ کردکھایا ہے جو ان سے قبل کوئی اورپاکستانی بلے باز جنوبی افریقہ کے خلاف ان کے ہوم گراﺅنڈ پر نہیں کرپایا تھا۔امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5ون ڈے میچز کی سیریز میں 54.20کی اوسط سے271رنز سکور کیے جن میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں،

یہ کسی بھی پاکستانی بلے باز (Imam ul Haq) کی جانب سے جنوبی افریقہ سرزمین پر ایک اننگز میں سکور کیے گئے مجموعی رنز کی سب سے بڑی تعداد تھی، اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے 2007ءمیں جنو افریقی سرزمین پر 245رنز سکور کیے تھے ، یہ کسی بھی پاکستان بلے باز کی جانب سے ہوم ،اوے یا نیوٹرل مقا م پر ایک سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف سکور کیے گئے رنز کی سب سے بڑی تعداد تھی ، محمد یوسف نے 2007 ءمیں جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے دوران سیریز میں 286رنز سکور کیے تھے ۔

یہ بھی پرھیں.بزرگ شہریوں کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا

یاد رہے کہ امام الحق (Imam ul Haq) کو کسی بھی پاکستانی بلے بازکی جانب سے جنوبی افریقہ میں ایک باہمی ون ڈے سیریز کے دوران زیادہ ففٹی پلس سکورزکرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اب تک 117پاکستانی کھلاڑیوں کو جنوبی افریقی میدانو ں پر ون ڈے سیریز کھیلنے کا موقع ملا ہے تاہم ان میں سے کوئی بھی وہا ں ایک سیریز میں دو سے زیادہ مرتبہ ففٹی پلس سکور نہیں بنا سکا، پروٹیز کے دیس میں ایک ون ڈے سیریز میں دو ففٹی پلس سکورز بنانے کا ریکارڈ بھی محض 4پاکستانی بلے بازوں مصباح الحق،محمد یوسف ، محمد حفیظ اوراعجاز احمد کے پاس ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں