Zulfiqar Bukhari

بزرگ شہریوں کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد (سحر نیوز) بزرگ شہریوں کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا، وزیراعظم کے مشیر خاص زلفی بخاری (Zulfiqar Bukhari) کی سفارش پر ای او بی پینشن میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بزرگ شہریوں کیلئے ای او بی آئی پیشن میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں.ذیشان دہشتگرد ثابت ہو گا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بزرگ شہریوں کیلئے ای او بی آئی پینشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ (Zulfiqar Bukhari)

وفاقی حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے ای او بی آئی نے پنشن 20 فیصد بڑھانے کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا۔ تاہم اس اعلان کی منظوری اب دی گئی ہے۔ پینشن میں اضافے کی منطوری وزارت خزانہ نے دی ہے۔ پہلے ای او بی آئی کی جانب سے بزرگ شہریوں کو پنشن 5250 سے روپے دی جاتی تھی تاہم اب بزرگ شہریوں کو ماہانہ 6500 روپے ملا کریں گے۔ (Zulfiqar Bukhari)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں