Nawaz Sharif

نوازشریف کواین آراومل گیا‘اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے

اسلام آباد(سحر نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف (Nawaz Sharif) کواین آراومل گیا ہے ، وہ اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف (Nawaz Sharif) کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی ماہ بیرون ملک چلے جائیں گے.
چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہے ضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سے باہر اور خاموش رہیں گے.

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراﺅنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے.چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف (Nawaz Sharif) کی صحت کامعاملہ ہے ضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سے باہر اور خاموش رہیں گے.

یہ بھی پڑھیں.نوازشریف کواین آراومل گیا‘اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراﺅنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے. دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی محمد نے کہا کہ این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ این آراو نہیں ہونے دیں گے، عمران خان این آر او دے کر اپنے وژن سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں. علی محمد نے کہا کہ جیلوں میں 80،60سال کے اور بھی قیدی ہیں انھیں ضمانت نہیں ملتی، نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت ملی تو میں سوال اٹھاﺅں گا، عدلیہ لیگل گراﺅنڈ پر ضمانت دے گی تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا. (Nawaz Sharif)
خیال رہے وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا، ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، سمجھ رہے ہیں احتجاج کر کے بلیک میل کرلیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں