Sarfraz Ahmed

ظہیر عباس او وسیم اکرم نے ورلڈ کپ کے لیے سرفراز کو کپتان رکھنے کی حمایت کردی

کراچی(سحر نیوز) سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے لیے سرفراز احمد (Sarfraz Ahmed) کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے وہی موزوں کپتان ثابت ہوں گے ،اس حوالے سے اگر چیئرمین پی سی بی نے مشورہ طلب کیا تو ضرور دیں گے۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں دوبارہ سرفراز احمد (Sarfraz Ahmed) پر بھروسہ جتاتے ہوئے واضح کیا کہ ان سے جو غلطی ہوئی اس کی معافی انہوں نے مانگ لی اور چار میچوں کی پابندی بھی قبول کرلی تو اب پی سی بی کو درست فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے البتہ ان کی رائے یہی ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل قیادت میں تبدیلی سے گریز کرتے ہوئے سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں.نوازشریف کواین آراومل گیا‘اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کو آئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا لہٰذا انہیں معاملات کو سمجھنے میں کچھ وقت لگے گا البتہ وہ اس بارے میں مشورہ طلب کریں گے تو وہ ضرور دیں گے۔ (Sarfraz Ahmed)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشن میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ کتنے غیر ملکی پلیئرز ایونٹ سے منسلک ہوں گے لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہو چکا ہے۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ کرکٹ بورڈ معاملہ لٹکائے نہیں، اعلان کردے کپتان ہوگا، بہتر وقت یہی ہے سرفراز احمد (Sarfraz Ahmed) کا بطور کپتان اعلان کردیا جائے۔ظہیر عباس نے کہا کہ آئی سی سی نے فیصلہ دیا ہے تو سوچ سمجھ کر ہی دیا ہوگا، سرفراز احمد کو بھی آرام کا موقع مل گیا ہے تاہم سرفراز احمد کپتان ہیں، انہیں سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں