Asad Qaiser

اسپیکرکا شیخ رشید اورسعد رفیق کوکمیٹی میں شامل نہ کرنےکا فیصلہ

لاہور(سحر نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر (Asad Qaiser) نے شیخ رشید اور سعد فیق کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی اے سی کمیٹی میں بدنظمی نہیں چاہتے،حکومت اور اپوزیشن دونوں سے معاملے پر بات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر (Asad Qaiser) نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید اور رہنماء ن لیگ خواجہ سعد رفیق کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی (Asad Qaiser) نے کہا کہ شیخ رشید اور خواجہ سعد رفیق کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بدنظمی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور خواجہ سعد رفیق کیمعاملے پر حکومت اوراپوزیشن سے بات کی ہے۔حکومت اور اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا ہے کہ شیخ رشید اور خواجہ سعد رفیق کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں.وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

واضح رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔ انہوں نے عمران خان کو شہبازشریف کے حوالے سے پی اے سی تعیناتی پر خبردار کیا تھا کہ حکومت نے شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنا کربلنڈرمارا ہے۔ (Asad Qaiser)
حکومت کو بعد میں پچھتانا پڑے گا۔ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی تعیناتی کیخلاف درخواست بھی دائر کی تھی لیکن عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔ اسی طرح شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں واضح کیا کہ انہیں بھی پی اے سی کا ممبر بنایا جائے۔ کیونکہ وہ ایک جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ دوسری جانب شیخ رشید کی خواہش پر ن لیگ کے رہنماء رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی ممبر پی اے سی بننے کا اظہار کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر شیخ رشید کو ممبر پی اے سی بنایا جائیگاتو میں نے بھی شہبازشریف سے درخواست کی ہے کہ انہیں بھی ممبر بنایا جائے ۔ دونوں کی جانب سے میڈیا گفتگو کے دوران ایک دوسرے پرلفظی جملوں کے وار بھی کیے گئے۔ تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کی کمیٹی میں شامل کر نے سے معذرت کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں