Hajj subsidy

شدید عوامی ردعمل اور تنقید حکومت کا حج سبسڈی بحال کرنے پرغور

لاہور(سحر نیوز) (Hajj subsidy) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سروسز ہسپتال میں نواز شریف کو سلیوٹ کرنے والے ایلیٹ پولیس اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اتنے چھوٹے دل کی نہیں کہ کسی نے سلیوٹ کردیا ہے تو کارروائی کرے.
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ساہیوال میں قتل افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ہے. وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے.

دریں اثناءسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جج سبسڈی (Hajj subsidy) کے خاتمے کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حج سبسڈی ختم کرنے اور مہنگی گیس کی وجہ 10سال خون چوسنے والی جونکیں ہیں،جونکوں کو ہٹا کر مسلنے تک 2نہیں ایک پاکستان کاخواب پورا نہیں ہوگا.

یہ بھی پڑھیں.چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی

ٹویٹر پر مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا اگرحج کی سبسڈی نہیں دے پارہے اورگیس مہنگی کرنا پڑی تواس کی وجہ یہ جونکیں جودس سال تک خون چوستی رہی، اس کی تکلیف اب محسوس ہورہی ہے ، جب تک ان جونکوں کوہٹا کرمسلیں گے نہیں تب تک دونہیں ایک پاکستان کاخواب پورا نہیں ہوگا. گذشتہ روز حج اخراجات (Hajj subsidy) میں اضافے پر مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر فوادچوہدری نے جوابی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بہت خوشی ہوئی حج کیلئے آپ کاجذبہ دیکھ کر، وہ لوگ بھی حج سبسڈی پردکھی ہیں جن کومحلے کی مسجدکامحل وقوع نہیں پتا، آپ کی اطلاع کیلئے سعودی حکومت نے حج ٹیکسزاور اخراجات میں اضافہ کیا، ٹیکسز کی وجہ سے حج اخراجات میں ناگزیراضافہ ہوا.
خیال رہے وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی تھی اور اس برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو تنقید کا سامنا ہے. دوسری جانب شدید عوامی ردعمل کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا ہے. ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے وزیراعظم کو سبسڈی پر آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پر سبسڈی (Hajj subsidy) کے لیے سمری دوبارہ کابینہ کو بھیجے گی. ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کابینہ نے حج پالیسی کی حتمی منظوری نہیں دی، حج پر سبسڈی کا کوئی تصور نہیں، کوشش کی تھی کہ حاجیوں کا کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں