Sheikh Rasheed

پی پی رہنما نے شیخ رشید کے مستعفیٰ ہونے کا دعویٰ کر دیا

کراچی(سحر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارنبیل گبول نے وفاقی وزیر شیخ رشید (Sheikh Rasheed) کے مستعفیٰ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارنبیل گبول نے تحریک انصاف کی حکومت کو انڈر ٹوئنٹی ٹیم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے باعث شیخ رشید استعفیٰ کا سوچ رہے ہیں،حکومتی کارکرردگی کی وجہ سے عوام کے ساتھ پارٹی کے اندر بھی لوگ پریشان ہیں۔
یہ انڈرٹوئنٹی حکومت ہے، ایک ماہ بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، اس بات کو ثابت کرنے کے لیے جلد اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک (Sheikh Rasheed) عدم اعتماد آرہی ہے۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ اپوزیشن نے اب طے کرلیا ہے کہ عوام کو مہنگائی، ارجہ پالیسی کے حوالے سے مشکلات سے نکالنا ہے، حکومت نے وعدوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں.بھارت سیاسی قیدیوں کو آزاد کرئے‘کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے . صدر پاکستان

انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے ڈیل نہیں کررہے بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں،تحریک انصاف کو وقت دینا چاہتے ہیں لیکن اب تو انہیں لانے والے خود بھی پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے، معصوم لوگوں کو گولیاں مارنا اور پھران پرالزامات لگانا حکومت کی نااہلی ہے۔ساتھ ہی نبیل گبول نے شیخ رشید (Sheikh Rasheed) کے مستعفیٰ ہونے کا بھی دعویٰ کر دیا۔
جب کہ دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شیخ رشید بھی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہی ن ا گرچہ وہ وزیراعظم عمران خان کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں اور عمران خان بھی شیخ رشید (Sheikh Rasheed) کے مشورے سنتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی شیخ رشید چاہتے ہیں کہ وہ ہر حکومتی معاملے کا حصہ ہوں۔سیاسی مبصرین کے مطابق شیخ رشید کا یہ رویہ حکومت کے لیے مشکل بھی پیدا کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں