pak vs nz

پاکستان آج نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے باوجود کیسے سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟pak vs nz

پاکستان آج نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے باوجود کیسے سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟pak vs nz
ایجبیسٹن(سہر نیوز تازہ ترین اخبار۔26جون2019ء) قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی اور آج کا مقابلہ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی پانے کی اپنی منزل مزید آسان بنا لے گی تاہم آج شکست کی صورت میں بھی قومی ٹیم میگاایونٹ سے باہر نہیں ہوگی ۔

سہر نیوز
قومی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر5پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے اور اگر وہ اپنے اگلے تینوں میچز جیتنے میں کامیاب ہوگئی تو اس کے پوائنٹس کی تعداد11ہوجائے گی، اس صورت میں سری لنکا اور انگلینڈ کے اپنے بقیہ میچز میں سے محض ایک بھی ہارنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی ، گزشتہ روز انگلینڈ کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی مشکلات مزید کم ہوئی ہیں اور اگر اسے آج نیوزی لینڈ کے ہاتھو ں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تب بھی وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا کیوں کہ انگلینڈ کواب نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف میچز کھیلنے ہیں اور ناکامی کی صورت میں وہ سیمی فائنل مرحلے سے باہر ہوجائے گی اور پاکستانی ٹیم کا اپنے اگلے دونوں میچز جیتنے کی صورت میں ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہونے کا راستہ کھل جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں