شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد شہباز شریف(shahbaz sharif) کی پریس کانفرنس میں مریم نواز کی عدم موجودگی

shahbaz sharif

معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مریم نواز کی عدم موجودگی پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2019ء) : اب سے کچھ دیر قبل نیب نے
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار کیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے
رہنماؤں نے اس گرفتاری کی مذمت کی اور اسے انتقامی کارروائی بھی قرار دیا ۔
تاہم اب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے
صدر شہباز شریف(shahbaz sharif) نے ایک پریس کانفرنس بلائی جس میں ان کے ہمراہ ایاز صادق،
احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہیں نظر نہیں
آئیں جس پر معروف صحافی و تجزیہ کارعارف حمید بھٹی نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مبینہ کرپشن کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف (shahbaz sharif)کی ہنگامی پریس کانفرنس میں مریم صفدر غائب ؟ کچھ تو ہے جس کی پرده داری ہے۔

نواز شریف جلد رہا ہونے جا رہے

صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کے اس ٹویٹ پر مریم نواز کے چچا سے اور
مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلافات کے بارے میں ایک مرتبہ پھر سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
مریم نواز جارحانہ سیاست جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور مریم نواز کے چچا شہباز شریف(shahbaz sharif)
مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز گروپ کے
رہنماؤں میں اکثر و بیشتر اختلافات سامنے آتے رہتے ہیں۔ کچھ سیاسی مبصرین نے مسلم لیگ ن
کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عدم موجودگی پر بھی سوالات اُٹھا دئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں