بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی(virat kohli) کو ’مشاورت‘ سے بھی محروم کردیا

virat kohli

نئے کوچ کا حتمی انتخاب سابق کرکٹ کپتان کپل دیو کریں گے،کوہلی سائیڈ لائن

نئی دہلی (سحر نیوزاخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء) کرکٹ ورلڈ کپ میں کپتان ویرات کوہلی(virat kohli)
کی قیادت میں بری کارکردگی دکھانے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچ اور دیگر اسٹاف کی کھوج
میں سرگرداں بھارتی کرکٹ بورڈ نے جہاں مطلوبہ افراد کی تلاش کے لیے اشتہارات جاری کردیے ہیں وہیں
نامور بلے باز کو اہم ترین فیصلوں میں مشاورت سے بھی محروم کردیا ہے۔
بھارتی اخبارکے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کوچ کے انتخابی عمل سے یکسر علیحدہ کردیا گیا ہے
جس کے معنی یہ ہوں گے کہ اس مرتبہ ان کی پسند اور نا پسند کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔2017 ءمیں جب
روی شاستری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا تو ویرات کوہلی (virat kohli)کی رائے لی گئی تھی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2017ءمیں ہی جب بطور کوچ انیل کمبلے کو ہٹایا گیا تھا تو اس کے پس پردہ
محرکات میں بھی انھی کا نام آیا تھا کیونکہ ویرات کوہلی(virat kohli) کو ان پر اعتراض تھا۔

پی ایف ایف نیشنل چیلنج فٹ بال (football)کپ کل شروع ہوگا

بھارتی اخبار کے مطابق نئے کوچ کا حتمی انتخاب سابق کرکٹ کپتان کپل دیو کریں گے جس کے بعد تو ثیقی
سند سی او اے کی ثبت ہوگی۔بی سی سی آئی کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ اس مرتبہ کپل
دیو نئے کوچ پر ویرات کوہلی سے مشاورت نہیں کریں گے اور نہ رائے لیں گے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ
اس مرتبہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹنگ سٹاف کا انتخاب بھی ٹیم کے سلیکٹرز کریں گے جب کہ گزشتہ مرتبہ
روی شاستری نے ازخود سپورٹنگ سٹاف کا انتخاب کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوچ سمیت دیگر سپورٹنگ سٹاف کے لیے درخواستیں طلب کررکھی ہیں،
یہ درخواستیں 30 جولائی 2019 ءکی شام پانچ بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔جن عہدوں کے لیے
درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ،باﺅلنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ،
فیزیوتھراپسٹ اور انتظامی منیجر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں