ایپل کا نیا فلیگ شپ آئی فون(iphone) 11 منظر عام پر آ گیا ہے

iphone

آئی فون(iphone) 11 پرو میں 5.8 انچ کی سکرین ہے جبکہ پرو میکس میں 6.5 انچ کا پینل ہے۔ دونوں میں ہی سپر ریٹینا ایکس ڈی آر (Super Retina XDR) ڈسپلے ہیں۔یہ او ایل ای ڈی ہے،  جس میں متاثر کن 1200 nitgsبرائٹ نیس ہے۔یہ 15 فیصد توانائی کی بچت کرتا ہے۔یہ امیج کوالٹی کے لیے کئی طرح کے فیچرز جیسے ایچ ڈی آر 10 اور ڈولبی وژن وغیرہ کو سپورٹ کرتا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ یہ 2xآپٹیکل زوم آوٹ فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ 13 ایم ایم کے برابر ہے۔ اس کا 12 میگا پکسل کا مین کیمرہ 26 ایم ایم کے برابر ہے۔
12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ  کیمرے میں 120 ڈگری فیلڈ آف ویو اور f/2.4اپرچر  ہے۔ مین کیمرہ میں f/1.8 اپرچر اور او آئی ایس ہے۔ نئے کیمرے میں سمارٹ ایچ  ڈی آر اور نائٹ موڈ بھی ہے، جو ضرورت پڑنے پر فعال ہو جاتا ہے۔

گلیکسی(galaxy) اے 90 فائیو جی سام سنگ کا وہ پہلا پریمیم مڈ رینج سمارٹ فون ہے

اس کی ڈوئل ٹون ایل ای ڈ ی فلیش 36 فیصد زیادہ  روشن ہے۔
فون میں ویڈیو سٹیبیلائزیشن کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اسے اب سینیماٹک (Cinematic) کا نام دیا گیا ہے۔ایپل کا کہنا ہے کہ یہ فون اب تک کے کسی بھی سمارٹ فون کے مقابلے میں  سب سے بہتر کوالٹی میں شوٹنگ کر سکتا ہے۔ آپ  فوٹو موڈ میں رہتے ہوئے بھی شٹر بٹن کو دبائے رکھ کر کوئیک ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں