بنگلا دیش بنا، کل سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari)

bilawal bhutto zardari

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، پاکستان کو آج جمہوریت سے آمریت کی طرف دھکیلا جارہا ہے، جمہوریت کا سفر زوال کی طرف جارہاہے،غیر جمہوری قوتوں نے ہم سب پر حملے کیے، ہم سب کو مل کر اس کامقابلہ کرناہے، کٹھ پتلی حکومت نے آئین پر حملے کیے، ملک کی معیشت کو کمزور کیا گیا، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ ہم نے18ویں ترمیم کی صورت میں آئین کو بحال کیا لیکن وزیراعظم نے سندھ میں کہا کہ 18ویں ترمیم کے باعث وفاق دیوالیہ ہورہا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ وفاق کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں، وفاقی حکومت خود اپنا ٹیکس جمع نہیں کرتی، نااہل حکومت کی وجہ سے ہر صوبے کو کم پیسہ مل رہا ہے۔

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین(altaf hussain) پولیس کو انٹرویو دینے وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) کا کہنا تھا کہ سندھ کی گیس پورے پاکستان کو دی جاتی ہے لیکن سندھ حکومت پر ہر طرف سےحملے ہو رہے ہیں، گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وہ کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی بھی صورت میں سندھ کے خلاف سازش برداشت نہیں کریں گے، آپ کراچی پرقبضے کی بات کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟، ہم نے مشکل حالات کا سامنا کرکے وفاق کو بچایا، ہم پاکستان بچانے کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کےبعد سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے، عمران خان کی حکومت کو گھر جانا چاہیے، عمران خان کی جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ہم خون دیں گے، سر دیں گے لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ایک حد تک برداشت ہوتا ہے۔وفاق کی ذمے داری ہے کہ تمام صوبوں کو جوڑ کر ملک چلائے۔ پہلے بھی مشکل حالات کا سامنا کر کے ملک کو بچایا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں ہے۔ اس حکومت کو گھر جانا چاہیے۔ جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، عمران خان نے ہر سیاسی جماعت کی قیادت کو قیدی بنا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں