تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان(aleem khan) کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے

aleem khan

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان(aleem khan) کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ انسداددہشتگردی عدالت
میں جاری پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، عدالت نے پی ئی آئی کے
رہنماعبدالعلیم خان(aleem khan) کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیےاور ملزم علیم خان کو 30 ستمبر
کو طلب کر لیا۔ ان کے خلاف سال 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے
معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

واضح رہے رواں سال مذکورہ کیس میں عدالت نے ےوزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی
کے ناقابل ضمانت وارنڑ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد(islamabad) اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹک

شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے تھے۔
جس پر عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔خیال رہے اس سے قبل
انسداددہشتگردی کیعدالت کے جج راجہ جوادعباس حسن کی عدالت نے و زیراعظم عمران خان و دیگر
کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں8 شریک ملزمان کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے
ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں