سری لنکا سے سیریز؛فخر زمان(fakhar zaman) کی جگہ عابد علی کا امکان

fakhar zaman

سری لنکا سے ہوم سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع ہوگیا۔گھٹنے کی انجری سے نجات
پانے کے لیے کوشاں اوپنر فخرزمان(fakhar zaman) کو آرام دینے کا امکان ہے، ان کا خلا پر کرنے کے لیے
عابد علی مضبوط امیدوار ہیں۔

ورلڈکپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پانے والے محمد حفیظ کی جگہ کسی نوجوان
باصلاحیت کرکٹر کو موقع دینے کیلیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، شعیب ملک ون ڈے
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے بھی ان کو زیر غور لائے
جانے کا امکان نہیں۔

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض(wahab riaz) بھی محمد عامر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3،3میچز کیلیے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرنے کا عمل آخری
مراحل میں ہے، قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا، 4 روز کی
ٹریننگ کے بعد میزبان اسکواڈ کراچی پہنچ جائے گا
جہاں پہلا ون ڈے27 ستمبر کو شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں