شوبزمیں ہرآنے والا دن کسی نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے،ماہ نور(Mahnoor)

Mahnoor

فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ، ماڈل اور پرفارمر ماہ نور(Mahnoor) نے کہا ہے کہ شوبزکی چکا چوند دنیا
میں ہرآنے والا دن کسی نئے امتحان کا سامنا ہوتا ہے‘ جوبھی اچھاکام لوگ دیکھ لیتے ہیں پھروہ کچھ نیا
اوراس سے بھی بہترکام دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لئے یہ شعبہ مشکل ضرور ہے لیکن سیکھنے
اورآگے بڑھنے کی امنگ رکھنے والوں کے لئے بہت آئیڈیل ہے ۔

اداکاری کیساتھ وکالت کی پریکٹس بھی شروع کر دی :ماورا حسین(Mawra Hussain)

انہوں نے کہا کہ سب سے بہتر اور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے بالی ووڈ پہنچا دیا اپنے فنی سفر
کے دوران ایکٹنگ، ماڈلنگ میں پرفارم کیا ان دونوں شعبوں میں بہتر کام کرنے پرداد ملی تو مزید بہتر
کام کرنے کی ذمہ داری کا احساس ہوا۔جوبھی ملتا وہ تعریف کرتے ہوئے کچھ ایساکہہ جاتا کہ بس یوں
محسوس ہوتا کہ اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں